ننکانہ صاحب: صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب کے علاقے شاہ پورا میں پڑوسی نے نئی نویلی دلہن کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں شاہ پورا میں ایک پڑوسی نے نئی نویلی دلہن کی جان لے لی، دلہن کو قتل کرنے کے بعد اپنی جان بھی لے لی۔
18 سال کی اقرا کی 2 دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی، والدین سے ملنے میکے آئی تھی۔
نئی نویلی دلہن اقرا والدین کے گھر آنے کےبعد پڑوس میں ملنے گئی تو کرامت نے پہلے اسے فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر خود کو گولی ما رلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ پورا کے رہائشی کرامت اور دلہن اقرا کی والدہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق جھگڑے کے دوران اقرا کو گولی لگی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ملزمان نے گھر میں گھس کر ماں بیٹے اور دادی کو قتل کردیا
واضح رہے کہ لاہور میں فروری میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر دو خواتین اور ایک بچے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا، تہرے قتل کی واردات کے بعد ملزمان بہ آسانی فرار ہو گئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ان کا جاننے والا تھا، ابتدائی طور پر یہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔