فیصل آباد : مرید نے روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر تعویز دینے والا پیر کو قتل کر ڈالا اور لاش نہرمیں پھینک دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں روٹھی بیوی کومنانے میں ناکامی پر مرید نے تعویز دینے والے پیر کو ہی قتل کردیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن غلام مصطفی نے بتایا کہ سمن آباد میں 10روزقبل لاپتہ ہونے والے پیرکی لاش مل گئی، ملزم نے طلاق ہونے پر طیش میں آکر پیر کو قتل کیا۔
غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ ملزم نے ساجد نامی پیرکو قتل کرنے کے بعد لاش نہرمیں پھینکی تاہم ملزم حسن کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔