ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

دلہا نے دلہن کو قتل کرکے اپنی گردن کاٹ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اوچ شریف: جنوبی پنجاب کے ضلع اوچ شریف میں شوہر نے دلہن کو قتل کرکے اپنی گردن کاٹ لی۔

اے آر وائی انیوز کی رپورٹ کے مطابق اوچ شریف میں حق مہر کا قیمتی پلاٹ واپس نہ کرنے پر جھگڑا ہوا خاوند نے نئی نویلی دلہن کو قتل کرکے تیز دھار آلے سے اپنی گردن کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔

زخمی شوہر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، مقتولہ کی شادی 4 ماہ قبل ہوئی تھی، پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

رپورٹ کے مطابق حسینی چوک کے نوجوان محمد اجمل کی 4 ماہ قبل مقتولہ نصرت سے شادی ہوئی جسے حق مہر میں قیمتی پلاٹ لکھ کر دیا گیا، شادی کے ایک ماہ بعد خاوند نے اپنی بیوی سے حق المہر کا پلاٹ واپس دینے کا مطالبہ کیا۔

پلاٹ کو لے کر دونوں میاں بیوی میں جھگڑا شروع ہوگیا، بیوی بھی پلاٹ واپس نہ کرنے کی ضد پر تھی، خاوند نے نہ ماننے پر اس کو قتل کردیا اور خود بھی اپنی گردن کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔

خاوند کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مقتولہ بیوی کی لاش بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور زخمی شوہر کی حالت سنبھلنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں