کراچی: ملیر کے قریب گرنیڈ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سٹی مونا گراونڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
حملے کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،بعد ازاں دونوں زخمیوں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی شخص کی شناخت جہانزیب کے نام سے ہوئی جس نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ تاہم حملہ کرنے والوں اور حملے کا مقصد تاحال کچھ بتایا نہیں جاسکتا۔
واضح رہے کہ یہ دوسرا حملہ ہے چھ ماہ قبل بھی اسی مقام پر ایک اسی طرز کا حملہ ہوا تھا، جبکہ پولیس نے ہونے والے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔