پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ایران: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

ایران میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں ملزم نے اپنے اہلِ خانہ سمیت 12 رشے داروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گھریلو جھگڑے پر 12 افراد کے قتل کا واقعہ کرمان میں پیش آیا، 30 سالہ شخص نے والد، بھائی اور دیگر رشتے داروں کو کلاشنکوف سے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ بعد ازاں سیکیوٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ملزم کو ہلاک کردیا۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ سے 3 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر گرل فرینڈ کو گھر لانے سے منع کرنے پر سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوپال میں ماں نے بیٹے کو گرل فرینڈ کو گھر لانے سے منع کیا تو اس نے طیش میں آکر ماں کی جان لے لی۔

پولیس نے ملزم راونک کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقتولہ کی شناخت نندا مورے کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ افسوسناک واقعہ بھوپال شہر کے شبری نگر علاقے میں پیش آیا، پوچھ گچھ کے دوران راونک کوئی ٹھوس جواب نہیں دے رہا تھا جس سے شبہ ہوا۔

اہم شہر اؤدِیوکا سے یوکرین فوج پسپا ہو گئی، روس نے قبضہ کر لیا

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزم سے دوبارہ پوچھ گچھ کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں