منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سفاک شخص بیٹی کو قتل کرکے لاش سڑک پر گھسیٹتا رہا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سفاک باپ، بیٹی کو قتل کرکے لاش موٹر سائیکل سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست امرتسر کے موچھل گاؤں کے علاقے جنڈیالہ ٹاؤن میں سفاک باپ نے ایک رات گھر سے باہر گزارنے پر بیٹی کو قتل کردیا اور اس کی لاش موٹر سائیکل سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفاک شخص موٹر سائیکل پر بیٹی کی لاش کو گھسیٹ کر لے جارہا ہے اور پھر اسے ریلوے ٹریک پر پھینک دیتا ہے۔

ڈی ایس پی کلدیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ موچھل کے گاؤں میں پیش آیا، ملزم باؤ نہنگ سنگھ مزدوری کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی بیٹی بدھ کی رات گھر سے کسی کو بتائے بغیر چلی گئی اور جب جمعرات کو وہ واپس آئی تو ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں