ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

عاشق نے گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کی تصویر واٹس ایپ پر لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں عاشق نے اپنی 20 سالہ گرل فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتار کر لاش کی تصویر واٹس ایپ اسٹیٹس پر اپلوڈ کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم نے نرسنگ کی طالبہ کو تمل ناڈو کے شہر چنئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں قتل کیا۔

قتل کا واقعہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب ملزم کی ایک دوست نے اس کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر مقتولہ کی لاش کی تصویر دیکھی۔ اس نے فوراً پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد ہوٹل کے کمرے سے لاش کو قبضے میں لیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق مقتولہ نرسنگ کی طالبہ تھی اور ملزم کے ساتھ اس کا تعلق پانچ سال پُرانا تھا، انہوں نے ہوٹل کا کمرہ کرائے پر لیا تھا جہاں وہ کچھ دنوں سے ساتھ رہ رہے تھے۔

مقتولہ تین دن سے کلاس نہیں لے رہی تھی جس کی وجہ معلوم کرنے کیلیے اس کی سہیلی نے دیگر سہیلیوں سے رابطہ کیا۔ اس کو پتا چلا کہ دونوں چنئی کے ہوٹل میں رہ رہے ہیں۔

عاشق نے گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کی تصویر واٹس ایپ پر لگا دی
ملزم

لڑکی کی سہیلی نے ملزم کا واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھا تو اس کے ہوش اُڑ گئے جس میں خون میں لت پت لاش کی تصویر لگائی گئی تھی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے تفتیش میں اعترافِ جرم کیا۔ اس نے بتایا کہ متقولہ مجھ پر دیگر لڑکیوں سے رابطہ رکھنے پر شک کرتی تھی جس کی وجہ سے ہم دونوں میں جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق جوڑے نے ایک نومولود بچے کو گود بھی لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں