پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

بیوی سے ناراضگی پر باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور کے علاقے مسافر خانہ میں بیوی سے ناراضگی پر سنگدل باپ نے اپنی دو معصوم بیٹیوں کو موت کی نیند سلادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سجاد نے اپنی 5 سالہ اور 3 سالہ بیٹی کوقتل کرکے پولیس کو گرفتاری دے دی۔

پولیس کے مطابق پولیس بیوی کی طرف سے عدالتی آرڈر پربچیاں برآمد کرنے گئی تھی، ملزم نے پولیس کو گھر کے باہر کھڑا کیا اور اپنی بیٹیوں کو قتل کردیا۔

- Advertisement -

ملزم کی بیوی میکے تھی، بچیوں کی حوالگی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں کم عمری کی شادی کروانے کی کوشش کا ایک اور واقعہ پیش آیا جسے پولیس کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے بتایا کہ کوٹ نذیر میں کمسن بچوں کی شادی کی کوشش ناکام بنائی جہاں 13 سالہ لڑکے اور 5 سالہ بچی کی شادی کروائی جا رہی تھی۔

بلال ظفر شیخ نے بتایا کہ 5 سالہ دلہن کو اس کا والد گود میں اٹھا کر بھاگ گیا جبکہ دولہا کے ایک رشتہ دار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

14 اگست کو نمائش چورنگی سے لاپتہ 4 سالہ عائشہ مل گئی

واضح رہے کہ پاکستان میں چائلڈ میرج ایکٹ موجود تو ہے لیکن اس پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث ملک میں آئے روز کمسن بچیوں کی بوڑھوں سے زبردستی کی شادی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں