تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آملیٹ بنانے سے انکار پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

بھارت میں سفاک شوہر نے مبینہ طور پر آملیٹ بنانے سے انکار کرنے پر بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست پٹنہ کے علاقے بہار کے سیتامڑھی ضلع میں شوہر نے بیوی کا گلا گھونٹ کر لاش کو چھت سے لٹکا دیا، مقتولہ نے آملیٹ بنانے سے انکار کردیا تھا۔

ملزم کی شناخت اجیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر رام ونے سنگھ کا بیٹا ہے، ملزم اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

رام ونے کے بیان کی بنیاد پر سیتا مڑھی پولیس نے ان کے بیٹے اجیت کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

ملزم کے اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ بیٹا نشے کی حالت میں بازار سے انڈے خرید کر لایا تھا جب اس نے 30 سالہ بیوی نیتو سنگھ سے آملیٹ بنانے کو کہا تو اس نے انکار کردیا اور دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیتو باقاعدگی سے شراب پینے کی عادت سے پریشان تھی اس نے ماضی میں اس کے شراب پینے پر اعتراض کیا اور جمعرات کو بھی ایسا ہی کیا تھا تو ملزم نے طیش میں آکر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں کمرے میں پہنچا تو وہ چھت کے کانٹے سے لٹک رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے سسر کے بیان کے مطابق ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ملزم اب مفرور ہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -