بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

موبائل کارڈ مانگنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں موبائل کارڈ مانگنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 58 سالہ عرب شہری نے اپنی 49 سالہ بیوی کو موبائل فون کارڈ مانگنے پر ڈنڈےکے پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ نماز پڑھ رہا تھا تو اس کی بیوی نے اصرار کیا کہ وہ اسے موبائل ری چارج کارڈ لاکر دے، مجھے غصہ آگیا تھا کہ اہلیہ نے مجھے نماز ختم کرنے اور آرام کرنے بھی نہیں دیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ میں نے اس کے سر پر ڈنڈے سے وار کیے اور موبائل کارڈ لینے چلا گیا، واپس آیا تو میں نے اسے اٹھانے کی کوشش کی اور کارڈ دینے لگا تو اس نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کی حالت دیکھ کر ایمبولینس کو فون کیا اور اسپتال لے کر روانہ ہوا جہاں ڈاکٹرز نے خاتون کی موت کی تصدیق کردی۔

عجمان پولیس اور فرانزک محکموں کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں انکشاف ہوا کہ خاتون کی موت سر سے زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

عجمان کی کرمنل کورٹ نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں