جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش کو گھر میں کیوں رکھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں بیوی کو قتل کرنے والے 55 سالہ شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر پولیس افسر نریش کمار نے بتایا کہ ملزم کی شناخت بھرت سنگھ کے نام سے ہوئی جس نے اپنی 51 سالہ بیوی سنیتا کو قتل کیا۔

علاقہ مکینوں کو خاتون کے قتل کے بارے میں اُس وقت علم ہوا جب ملزم کے گھر سے جسم کے سڑنے کی بدبو پھیلی۔ بھرت سنگھ نے مقتولہ کی لاش کو چار دنوں تک گھر میں رکھا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق بھرت سنگھ چوتھے دن اپنے گھر کے باہر بیٹھ کر زور زور سے چلاتا رہا کہ میں نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔

متعلقہ: قتل کی خوفناک واردات؛ شوہر بیوی کا کٹا ہوا سر لیے سڑکوں پر گھومتا رہا

نریش کمار کے مطابق جب ہمیں اس بارے میں علم ہوا تو ہماری ٹیم فوری موقع پر پہنچی جہاں گھر سے خاتون کی لاش ملی، ہم نے ملزم کو گرفتار کر لیا تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

پولیس افسر کے مطابق بھرت سنگھ نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے بیوی کو ایک گھریلو جھگڑے پر قتل کیا، ہم نے مقتولہ کے اہل خانہ کو اس بارے میں اطلاع دی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا۔

ملزم کے ایک پڑوسی نے پولیس کو بتایا کہ ہم قتل کی واردات سے بالکل لاعلم تھے جب بھرت سنگھ نے شور مچایا تو ہمیں پتا چلا، ہمیں نہیں معلوم کہ میاں بیوی کے درمیان کس بات پر جھگڑا ہوا تھا اور ملزم نے کیسے قتل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں