پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

داماد نے پارسل میں بم رکھ کر سسرال بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں داماد نے بیوی سے علیحدگی میں ملوث سسرالیوں کو قتل کرنے کیلیے پارسل میں بم رکھ کر ان کے گھر پر ڈیلیور کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ احمد آباد میں گھر پر ڈیلیور ہونے والا پارسل دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وہ افراد زخمی ہوئے، اس سلسلے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پولیس نے ملزم 44 سالہ روپن راؤ کو گرفتار کیا جس نے مبینہ طور پر انٹرنیٹ پر بم اور دیسی ساختہ پستول بنانا سیکھا تاکہ بیوی کے دوست بلدیو سکھاڈیہ، سسر اور سالے سے بدلہ لیا جا سکے۔

- Advertisement -

روپن راؤ کے مطابق ان تینوں کی وجہ سے اس کا گھر برباد ہوا۔ جوڑے کے درمیان طلاق کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے۔

کل صبح 10:45 سابرمتی کے علاقے میں گھر پر ڈیلیور کیے گئے پارسل میں دھماکا ہوا تھا جس میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس بھرت راٹھوڈ نے بتایا کہ ہفتے کی صبح گھر پہنچایا گیا پارسل پھٹنے کے بعد ہم نے موقع سے ایک گورو گدھاوی کو گرفتار کیا، تکنیکی نگرانی کی مدد سے روپن راؤ اور اس کے ساتھ کو بھی حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 21 سالہ راول کو رات میں گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے سلفر پاؤڈر، گن پاؤڈر اور ایک الیکٹرانک سرکٹ کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے دو بم برآمد کیے جو کہ ریموٹ کنٹرول سے چلائے جاتے تھے اور ایک دیسی ساختہ پستول بھی ریکور کیا۔

بھرت راٹھوڈ نے کہا کہ روپن راؤ کا ماننا تھا کہ سکھاڈیہ نے اس کے اور بیوی کے درمیان دراڑ پیدا کی اور اسے اپنے بچوں سے دور کیا، ملزم کا خیال تھا اس کی بیوی، سسر اور سالے نے اسے پیٹ کی بیماری کی وجہ سے کمزور محسوس کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے تین سے چار مہینوں میں انٹرنیٹ پر بم اور ہتھیار بنانے کے بارے میں سیکھنا شروع کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں