منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

سیلون کھلتے ہی ہیئر اسٹائلسٹ لکھ پتی کیسے بن گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈینور: امریکا میں سیلون کھلتے ہی ہیئر اسٹائلسٹ لاکھوں روپے کی مالک بن گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کےبعد امریکی ریاست کولوراڈو میں ہیئرسیلون دوبارہ کھل گئے، ڈینور ہیئر اسٹائل اسپیلسٹ خاتون چند گھنٹوں میں لکھ پتی بن گئی۔

ایلیسیا نووٹنی کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کسٹمر کی جانب سے انہیں بال کاٹنے کے عوض بطور ٹپ ڈھائی ہزار ڈالر دے دئیے گئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ یونیورسٹی آف ڈینور میں فلائیڈ کے 99 دکانوں میں شفٹ لینے والی خاتون کئی دن سے فارغ ہوگئیں تھیں۔

نووانی نے بتایا کہ وہ اپنے بلوں کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل تھیں، یہ 1 بجکر ایک منٹ پہلے تھا جب ایک شخص بال کٹوانے آیا تھا، یہ عام سا بندہ تھا جو بال کٹوانے کے عوض خطیر رقم ادا کی اور پلٹ کر اسے بتایا بھی کہ یہ کوئی غلطی نہیں ہے۔

یہی نہیں اس شخص نے سیلون میں موجود جنرل منیجر کو ایک ہزار ڈالر، استقبالیہ دینے والے 500 ڈالرز اور دیگر 18 ہیئر اسٹائلسٹوں میں 1800 ڈالرز تقسیم کیے۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نووٹنی کا کہنا تھا کہ کسی کو میرے پاس 2500 ڈالر دینے کے لیے پیسے موجود نہیں تھے، اس شخص کی مدد پر ہم اس کے شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند مہینوں سے کام کرنے کے قابل نہ ہونے کے بعد یہ نہیں بتاسکتی کہ یہ رقم ہم سب کے لیے کتنی معنی رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں