منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

برطانوی شہری نے 60 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی شہری نے 60 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق روڈ آئی لینڈ کے شخص نے روزانہ سلاد کو بطور کھانا استعمال کرتے ہوئے 132 پاؤنڈ وزن کم کرلیا۔

ٹام کیرول نے ڈیجیٹل مواڈ کے پروڈیوسر ہیں انہوں نے جولائی 2023 میں اپنا وزن کم کرنے کا سفر شروع کیا۔

ان کی زندگی میں اہم موڑ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد پیش آیا جہاں انہیں 163 کلو گرام وزن دیکھنے کے بعد لوگ حیران رہ گئے تھے۔

کیرول نے ’چک فل اے سیوڈ مائی لائف‘ کے عنوان سے اپنے مضمون میں یہ شیئر کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2019 کے موسم خزاں کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب میں نے اپنا وزن کیا تھا، 34 سالہ کیرول نے بتایا کہ برسوں پہلے ڈاکٹر کے پاس گیا تو نرس نے وزن پر تبصرہ کیا۔

اس نے مجھے بتایا کہ 346 پاؤنڈ وزن تھا، میں بنیادی طور پر اس لمحے کے اندر مر گیا جب وزن پر تبصرہ کیا گیا تھا۔

اس کے بعد کیرول نے طبی دورے سے گریز کیا اور اپنی خوراک کو تبدیل کرنے کی کوشش کی اور بیوی اور دوستوں کے ساتھ تھینکس گیونگ کا بچا ہوا کھانا کھاتے ہوئے محسوس کیا کہ اسے دل کا دورہ پڑ گیا ہے۔

تاہم وہ اکثر رات کے کھانے کے لیے گھر میں سلاد کو دوبارہ بناتا تھا یہاں تک کہ اتوار کے دن جب چک فل اے بند ہوتا ہے تو پیشگی اضافی چیزیں خریدتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھانا میرا روزمرہ کا اہم حصہ بن گیا ہے اور میں اپنی زیادہ تر ترقی کا سہرا اس کو دیتا ہوں، اس کے علاوہ وہ صرف دہی اور ناشتے میں پھل کھاتے ہیں۔

کیرول نے باقاعدگی سے ورزش کرنا شروع کی اور سوڈا، اسپورٹس ڈرنکس، الکحل کو چھوڑ دیا جس سے غیر ضروری کیلوریز میں اضافہ ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں