اشتہار

دریائی گھوڑے کو بیٹا بنانے والے شخص کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا میں پالتو دریائی گھوڑے کو بیٹا بنانے والے کسان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے کسان ماریوس ایلس نے دریائی گھوڑے (ہپو) کو اپنے بچوں کی طرح پالا اور وہ اُس پر سواری بھی کرتے تھے۔

کسان کی لاش دریا کے کنارے سے ملی جسے کسی بڑے جانور نے بری طرح سے بھنبوڑا تھا۔

- Advertisement -

کسان کے بیٹے نے بتایا کہ والد کو اُن کے پالتو دریائی گھوڑے نے بھنبوڑ کر مار ڈالا کیونکہ وہ جب اُس پر بیٹھے تھے تو انہوں نے اُس کی پشت پر ڈنڈا مارا تھا۔

بیٹے کے مطابق والد نے یہ ہپو بہت چھوٹا سا گود لیا تھا اور وہ اسے بچوں کی طرح رکھتے تھے، اُن کی دریائی گھوڑے پر سواری کرنے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: دریائی گھوڑا بچے کو پانی میں گھسیٹ کر لے گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

صاحبزادے نے بتایا کہ چھ سالہ ہپو نے وال دریا کے قریب والد پر حملہ کیا اور پھر انہیں کھینچتا ہوا بہت دور تک لے گیا، شدید چوٹوں اور خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئے۔

بیٹے کے مطابق والد روزانہ کئی گھنٹے ہپو کے ساتھ گزارتے تھے، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے بھی رہتے تھے، بہت سارے لوگوں نے انہیں دور رہنے اور احتیاط کا مشورہ بھی دیا تھا مگر وہ کہتے تھے کہ مجھ اس پر بھروسہ ہے کہ یہ مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔

’والد کہتے تھے کہ مجھے تیراکی آتی ہے، اگر یہ مجھے پانی میں گھسیٹ کر لے گیا تو میں تیر کر واپس آجاؤں گا، یہ جانتا ہے کہ میں اس کے ساتھ سمندر میں کئی گھنٹوں تک رہتا ہوں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں