منگل, اگست 27, 2024
اشتہار

اسپتال میں علاج کے لیے آنیوالا شخص دو دن تک لفٹ میں پھنسا رہا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں علاج کے لیے اسپتال میں آنے والا شخص حیران کن طور پر دو روز تک لفٹ میں پھنسا رہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے تریواننت پورم کے اسپتال میں 59 سالہ شخص دو دن تک لفٹ میں پھنسا رہا اور اسے پیر کے روز لفٹ چلنے پر بچایا گیا۔

لفٹ کے اندر مریض کے پھنس جانے کے بارے میں اسپتال میں کسی کو بھی علم نہیں تھا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق الور کا رہائشی 59 سالہ رویندرن نائر ہفتے کے روز او پی بلاک کی لفٹ میں پھنسا۔

متاثرہ شخص اسپتال میں کام کرنے والی اپنی اہلیہ کے ساتھ آیا تھا، اہلیہ نے ڈاکٹر سے گفتگو کرنے کے بعد ڈیوٹی جوائن کرلی تھی۔

رویندرن پہلی منزل پر جانے کے لیے لفٹ میں گئے تھے اور بعد میں لفٹ نیچے آنے کے بعد نہیں کھلی، انہوں نے مدد کے لیے پکارا لیکن کوئی نہیں آیا، ان کا فون بھی بند ہوچکا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لفٹ میں پھنسنے والے شخص کے اہلخانہ اسپتال عملے کے ساتھ مل کر  پولیس کے  پاس گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروا چکے تھے۔

پیر کے دن معمول کے مطابق جب لفٹ کو کھولا گیا تو تب وہ باہر نکلے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں