تازہ ترین

باپ نے نومولود بیٹے کا نام ’کانگریس‘ رکھ دیا

راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان کے رہائشی شخص کے یہاں دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی جس پر باپ نے نومولود کا نام ’کانگریس‘ رکھ دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ راجستھان کے آفس میں میڈیا آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ونود جین نے اپنے نومولود بچے کی پیدائش پر اس کا نام کانگریس رکھ دیا۔

ونود جین کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہماری سپورٹ کانگریس کی پارٹی کے ساتھ ہوتی ہے، اور ونود چاہتا ہے کہ اس کی آنے والی نسل ان کے نقش قدم پر چلے لہٰذا پارٹی کے نام پر لڑکے کا نام رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ونود جین کا کہنا ہے کہ بیٹے کی پیدائش جولائی میں ہوئی تھی اور اس کا پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں مجھے بہت مہینوں لگے، ونود جین نے کہا آج ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اس کی پیدائشی سند میں اس کا نام کانگریس جین درج ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2019 میں ونود کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی اس سے پہلے 18 سال قبل ان کے ہاں پہلے بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کاہ کہ میں نے نام اس امید کے ساتھ رکھا ہے کہ میرا بیٹا بڑا ہوکر کانگریس پارٹی میں فعال کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں انڈونیشیا کے جنوب مغربی صوبے میں مقیم ایک فیملی نے اپنے نومولود کا نام ’گوگل‘ رکھتے ہوئے اسے قانونی طور پر رجسٹرڈ بھی کرالیا تھا۔

Comments

- Advertisement -