جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

ماموں بھانجی کی شادی کے کھانے میں زہر ملا کر فرار ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ماموں اپنی سگی بھانجی کی شادی کے کھانے میں زہر ملا کر فرار ہوگیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کولہاپور ضلع میں اپنی مرضی کے خلاف شادی کرنے پر ماموں نے بھانجی سے انتقام لینے کے چکر میں مہمانوں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال دیا، ملزم نے کھانے میں زہر ملا لیکن خوش قسمتی سے اسے کسی نے کھایا نہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم فرار ہوگیا ہے لیکن خوش قسمتی سے کسی مہمان نے کھانے کو ہاتھ بھی نہیں لگایا، کچھ لوگوں نے ملزم کو کھانے میں زہر ملاتے ہوئے پکڑ لیا تھا لیکن وہ بھاگنے میں کامیاب رہا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: شادی میں کھانا کھانے کے بعد دولہا دلہن سمیت 50 افراد کی حالت غیر

پولیس نے لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے جرم میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس کی شناخت مہیش پاٹل کے نام سے ظاہر کی گئی، بھانجی کی پرورش ملزم نے کی تھی اور وہ چاہتا تھا کہ اُسی کی مرضی سے اس کی شادی ہو۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی نے حال ہی میں گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ بھاگ کر شادی کر لی، مہیش پاٹل کو بھانجی کی شادی کی تقریب کا علم ہوا تو ملزم نے وہاں پہنچ کر کھانے میں زہر ملانے کی کوشش کی۔

ایک پولیس ہلکار نے بتایا کہ جب ملزم کھانے میں زہر ملا رہا تھا تو اسے کچھ لوگوں نے دیکھ لیا اور اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زہر ملے کھانے کے نمونے فرانزک لیب بھجوا دیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں