منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

آئی فون منگوانے والے گاہک نے ڈیلیوری رائیڈر کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں آئی فون آن لائن منگوانے والے گاہک نے ڈیلیوری رائیڈر کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ میں آئی فون کی ڈیلیوری کے دوران ڈیلیوری رائیڈر کو مبینہ طور پر گاہک نے گلا گھونٹ کر قتل کیا اور اس کی لاش نہر میں پھینک دی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی شناخت 30 سالہ بھرت کمار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ وہ تھانہ نشاط گنج کے علاقے مہانگر کا رہائشی تھا۔

- Advertisement -

ڈی سی پی کے مطابق ملزم گجائن نے سی او ڈی کی ادائیگی کے آپشن کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ کا آئی فون آرڈر کیا جب بھرت کمار فون ڈیلیوری کرنے گیا تو اس نے اپنے دوست آکاش کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر بھرت کا گلا گھونٹ دیا۔

ڈیلیوری رائیڈر کے گھر نہ پہنچنے پر اس کے بھائی نے گمشدگی کے حوالے سے رپورٹ درج کروائی۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج اور نمبر ٹریسنگ کی مدد سے چھان بین شروع کی اور ثبوت ملنے کے بعد آکاش نامی شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈیلیوری رائیڈر کی لاش کو ملزمان نے بوری میں بند کرکے دریا میں پھینک دیا تھا جس کی لاش نکالنے کے لیے ریسکیو عمل جاری ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم گجائن کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں