تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

چمکتے شیشے نے شہری کو کروڑ پتی بنادیا

واشنگٹن : آرکنساس آرکنساس کے پارک سے ملنے والی شیشے نما شے نے اس وقت شہری کی زندگی گئی جب اسے پتہ چلا کہ یہ شیشہ بیش قیمت ہیرا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قسمت بدلنے کا یہ حیرت انگیز واقعہ امریکی ریاست میسسپی کے شہر آرکنساس میں پیش آیا جہاں ایک شہری نے پارک میں چمکتا ہواشیشا اٹھایا تھا بعد میں پتہ چلا کہ وہ انتہائی قیمتی ہیرا ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ڈائمنڈ میں جارہا ہےاور اس دن میں معمول کے مطابق بینک سے نکل کر ڈائمنڈ پارک میں گیا، جب واپس نکلنے لگا تو زمین پر چمکتا ہوا شیشہ نظر آیا جسے میں نے اٹھالیا۔

امریکی شہری کا کہنا ہےکہ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ کوئی معمولی شیشہ نہیں بلکہ 9 قیراط کا ہیرا ہے جو 48 سال کی تاریخ میں ملنے والا دوسرا بڑا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ ڈائمنڈ پارک میں روزانہ کی بنیاد پر کسی نا کسی کو ایک یا دو ہیرے ملتے ہیں لیکن یہ ایک یا دو ہیرے ہزاروں لوگوں میں کسی کسی ہاتھ لگتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائمنڈ پارک میں ہیرا تلاش کرنے کےلیے انٹری ٹکٹ حاصل کرنا پڑتا ہے جس کی قیمت محض 10 ڈالر ہے اور روزانہ ہزاروں لوگ 10 ڈالر خرچ کرکے اپنی قسمت آزمانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -