تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

انشورنس کی رقم کی خاطر بھارتی شہری نے خود کو قتل کروالیا

نئی دہلی : انشورنس کی رقم حاصل کرنے کےلیے بھارتی شہری نے کرائے کے قاتلوں سے خود کو قتل کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق پیسوں کی خاطر قتل کا یہ انوکھا واقعہ بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے آئی پی ایکسٹینشن میں پیش آیا، جہاں مالی مشکلات سے دوچار گورو بنسل نامی شہری نے خود کو قتل کروانے کا منصوبہ بنایا جس کےلیے اس نے ملزمان کو 60 ہزار روپے بھی ادا کیے۔

پولیس نے واقعے کا پتہ بنسل کی لاش ملنے کے پانچ دن بعد ہی چلا لیا تھا کہ یہ قتل انشورنس کی رقم حاصل کرنے کےلیے ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بنسل اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ آریا نگر میں رہائش پذیر تھا اور راشن کی دکان چلاتا تھا لیکن کچھ دنوں سے وہ مالی مشکلات سے دوچار تھا۔

پولیس کا کہناہے کہ انشورنس کی کتنی رقم ملنی تھی اس بات کا درست اندازہ تو نہیں لیکن شاید 10 لاکھ روپے انشورنس کے ملنے تھے جس کی خاطر بنسل نے اپنا قتل کروایا تاکہ اس کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ کو رقم مل جائے۔

پولیس نے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جس کی عمریں 18، 21 اور 26 سال ہیں جبکہ چوتھا ملزم تاحال فرار ہے، مقتول نے مذکورہ ملزمان کو اپنے قتل کےلیے 60 ہزار روپے بھی ادا کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -