ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کھانا پکانے کی دوران بڑی غلطی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر ایک صارف نے کھانے پکانے کے دوران ایک تصویر شیئر کی جس کے بعد صارفین نے غلطی کی نشاندہی کی۔

سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ پر ایک شخص کو اُس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب اُس نے تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ کھانا پکانا سیکھ رہا ہے۔

تصویر میں چولہے پر فرائی پان نظر آرہا تھا جبکہ اُس میں ٹماٹر اور گوشت پڑا ہوا تھا۔

گیارہ اکتوبر کو ٹویٹر پر گیان مارکو کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر کو 209 صارفین نے ری ٹویٹ کیا جبکہ 882 نے اسے Quote اور 1.9 نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

تصویر میں ایک غلطی تھی جس کو جن صارفین نے پکڑا انہوں نے باورچی کا مذاق بنایا۔

یقیناً جب کھانا پکانے کی تیاری شروع ہوتی ہے تو سبزی یا گوشت کو اچھی طرح سے دھویا جاتا ہے اور پھر سبزی کو کاٹا بھی جاتا ہے۔

مارکو نے شاید ٹماٹر دھوئے تو مگر وہ اُن پر لگا ہوا اسٹیکر اتارنا بھول گیا اور کھانا اسی طرح پکا لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں