منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر دھوکا دینے والے کے گھر پر مشتعل افراد کا دھاوا

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر دھوکا دینے والے کے گھر پر 17 سالہ لڑکے نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر دھاوا بول دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 19 جنوری کو شمال مشرقی دہلی کے گوتم پوری علاقے میں ایک 19 سالہ شخص کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے کے الزام میں 3 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق شانو نامی شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ 3 لڑکے اس کی رہائش گاہ پر آئے اور اسے دھمکی دی،  انہوں نے دھمکی دینے کے لیے ہوا میں فائرنگ بھی کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ شکایت کی بنیاد پر دہلی پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے کارروائی کی،  سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے ملزمان کی شناخت کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش لڑکوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا 17 سالہ دوست صابر انسٹاگرام پر ایک لڑکی سے چیٹ کرتا تھا لیکن بعد میں اسے معلوم ہوا کہ شانو اسے لڑکی ہونے کا بہانہ بنا کر بے وقوف بنا رہا ہے۔

اسے سبق سکھانے کے لیے ہم نے دیسی ساختہ پستول کا بندوبست کیا اور اپنے دوست صابر اور دو دیگر افراد کے ساتھ شانو کے گھر پہنچ گئے۔

پولیس نے بتایا کہ چھاپہ مار کر نوجوان سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں