بھارتی ریاست اتر پردیش میں بیوی کی اس کے آشنا سے رضاکارنہ شادی کروانے والے شوہر نے ایک اور انوکھا فیصلہ کر کے ہر کسی کو حیران کر دیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ببلو نامی شوہر نے چند روز قبل بیوی رادھیکا کی شادی اس کے آشنا وکاس سے کروا کر دونوں کو رخصت کیا تھا لیکن اب پچھتاوا ہونے پر وہ رادھیکا کو دوبارہ گھر لے آیا۔
ببلو کو علم ہوا تھا کہ رادھیکا اور وکاس ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں لہٰذا کسی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنے سے قبل اس نے 25 مارچ کو دونوں کی شادی کروا دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش سے باتیں کرتا رہا
اس کی وجہ بتاتے ہوئے ببلو نے کہا تھا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے دیکھا کہ شوہر اپنی بیویوں کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں، میرٹھ میں جو کچھ ہوا اسے دیکھنے کے بعد میں نے اپنی بیوی کی شادی اس کے آشنا سے کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہم دونوں سکون سے رہ سکیں۔
28 مارچ کو ببلو کو غلط فیصلہ کرنے کا احساس ہوا تو وہ سیدھا وکاس کے گھر پہنچا اور رادھیکا کو واپس گھر لے آنے کی درخواست کی جسے قبول کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ببلو کا کہنا تھا کہ یہ شادی زبردستی کی تھی، مجھے چند دن بعد معلوم ہوا کہ وہ رادھیکا بے قصور ہے، میں اسے اپنے ساتھ واپس لے جانا چاہتا ہوں، میں اس کی ذمہ داری اٹھاؤں گا، میں اس کے ساتھ سکون سے رہنا چاہتا ہوں۔
وکاس کی والدہ گایتری نے کہا کہ ان کے خاندان نے شروع سے ہی اس شادی کی مخالفت کی تھی اور جب ببلو نے بچوں کی دیکھ بھال کی بات کی ہم رادھیکا کو واپس جانے سے نہیں روک سکے۔