بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

حاضر دماغی: دوست کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کچھ لوگوں کی جانب سے کسی کو مشکل میں دیکھ کر فوری ردعمل دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں دوسرے شخص کی جان بچ جاتی ہے۔

ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص سیڑھی سے نیچے گرنے لگا تو اس کے دوست نے فوری ردعمل دے کر اس کی جان بچالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی کمپنی میں دو دوست کام کررہے ہیں سیڑھی پر کھڑا شخص اپنے ساتھی سے کچھ مانگتا ہے وہ جیسے ہی اسے سامان دینے کے لیے دوسری جانب جاتا ہے۔

اتنے میں سیڑھی پھسل جاتی ہے اور اوپر چڑھا شخص نیچے گرنے لگتا ہے لیکن دوسرا شخص فوری ردعمل دیتا ہے اور اسے گرنے سے بچا لیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں دوست اس کے بعد زمین پر لیٹ گئے لیکن سیڑھی سے گرنے والے شخص کو کسی قسم کو کوئی خراش نہیں آئی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس شخص کے فوری ردعمل نے اسے بچا لیا ورنہ اسے شدید چوٹیں آسکتی تھیں، ایک اور صارف نے لکھا کہ شکر ہے اسے بچانے کے لیے دوسرا شخص موجود تھا ورنہ اسے نقصان پہنچ سکتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں