جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

کثیر المنزلہ عمارت پر ایک شخص نے اپنی زندگی داؤ پر لگادی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کرتب دکھانے کے شوقین افراد اپنی زندگی خطرے میں ڈال دیتے ہیں لیکن اس دوران وہ کرتب انجام دینا نہیں چھوڑتے بعض اوقات اسی وجہ سے وہ زخمی یا پھر زندگی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرید آباد کی کثیر المنزلہ عمارت میں رہنے والے ایک شخص کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے جہاں اس کی 12ویں منزل کی بالکنی سے لٹک کر ورزش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فرید آباد میں ایک خاتون نے 9ویں منزل سے کپڑے لینے کے لیے اپنے بیٹے کو 10ویں منزل سے ساڑھی سے باندھ کر لٹکا دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو گریٹر فرید آباد سیکٹر-82 کی گرینڈیورا سوسائٹی کے ای بلاک سے سامنے آئی ہے، ویڈیو میں واضح طور پر ایک شخص 12ویں منزل کی بالکنی سے لٹک کر ورزش کرتا نظر آ رہا ہے۔

ویڈیو میں اسے سوسائٹی کی 12ویں منزل کی بالکنی کی ریلنگ پکڑ کر ورزش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حیرت انگیز ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جس عمارت میں یہ شخص ورزش کر رہا ہے اس کے بالکل سامنے عمارت میں رہنے والے ایک شخص نے خطرناک اسٹنٹ کو اپنے کیمرے یا موبائل میں قید کر لیا ہے۔

سوسائٹی کے صدر دیپک ملک نے بتایا کہ 56 سالہ شخص ذہنی طور پر معذور ہے، ان کا ایک 28 سالہ بیٹا بھی ہے۔ واقعے کے بعد آر ڈبلیو اے کے افسران نے اس کے اہل خانہ کو اس پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں