اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

لڑکے نے لڑکی سے بدلہ لینے کے لیے 300 کیش آن ڈیلیوری پارسلز بھیج دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں لڑکے نے سابقہ گرل فرینڈ سے بدلہ لینے کے لیے اس کے گھر 300 کیش آن ڈیلیوری پارسلز بھیج دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے شخص نے سابقہ گرل فرینڈ کے آن لائن شاپنگ کے ’پاگل پن‘ کو اس کے خلاف استعمال کیا اور چار ماہ کے عرصے میں اس کی رہائشگاہ پر تقریبا 300 کیش آن ڈیلیوری پارسلز بھیجے۔

25 سالہ نوجوان سمن سکندر کو پولیس نے لیک ٹاؤن علاقے کی رہائشی لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

لڑکی کو بریک اپ کے بعد نومبر 2024 سے گھر آنے والے آرڈر کی وجہ سے پریشانی کا سامنا  کرنا پڑا اور پارسلز کو بغیر ادائیگی کے واپس کردیا گیا۔

پارسلز میں اکثر مہنگے گیجٹس اور کپڑے ہوتے، اس کے نتیجے میں ایمیزون اور فلپ کارٹ نے لڑکی کے اکاؤنٹس کو بلاک کردیا۔

نادیہ نے مارچ 2025 میں پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا، پولیس نے نادیہ کے پڑوسی سکندر کے آن لائن آرڈر کا سراغ لگایا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

سکندر نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ نادیہ سے بدلہ لینے کے لیے آن لائن ڈیلیوری آرڈر بھیجے تھے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ سابقہ گرل فرینڈ کو آن لائن شاپنگ کا کریز تھا اور وہ اکثر تحائف کی درخواست کرتی تھی جو وہ برداشت نہیں کرسکتا تھا جس کی وجہ سے بریک اپ ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں