اشتہار

مسلمان اداکارہ کو ہراساں کرنے والے کو 3 سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کو دوران پرواز ہراساں کرنے پر بزنس مین کو تین سال قید کی سزا سنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم کو 2017 میں دوران پرواز جنسی طور پر ہراساں کرنے والے 41 سالہ معروف تاجر کو تین سال قید کی سزا سنادی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کے وقت زائرہ وسیم کی عمر 17 برس تھی، ویکاس سچدیو کو بچوں کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی۔

- Advertisement -

زائرہ وسیم کو دوران پرواز سوتے میں ہراساں کیا گیا تھا جس کی شکایت انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی تھی، سابقہ اداکارہ نے مسافر کی جانب سے اس نامناسب حرکت کا نشانہ بننے کے بعد روتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

مزید پڑھیں: فلموں سے ایمان خطرے میں پڑ گیا، دنگل گرل زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا

زائرہ وسیم نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ وہ اس شخص کی ویڈیو بنانا چاہتی تھیں تاہم اندھیرے کے باعث وہ ایسا نہیں کرسکیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے آواز اٹھا رہی ہیں کیونکہ کوئی ہماری مدد تب تک نہیں کرسکتا جب تک ہم خود اپنی مدد نہ کرلیں۔

زائرہ کی جانب سے اس ردعمل کے بعد ایئرلائن کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کا آغاز ہوا تھا اور ملزم ویکاس سچدیو کوایئر ٹکٹ کے ذریعے شناخت کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ فلموں کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑ گیا ہے، زائرہ نے 2015 میں عامر خان کی مشہور فلم ’دنگل‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں