بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

انٹرویو کے لیے چند منٹ پہلے پہنچنے والا نوجوان ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

وقت کی پابندی کو اکثر خوبی کے طور پر سمجھا جاتا ہے خاص طور پر جب بات ملازمت کے انٹرویو کی ہو تو ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وقت سے پہلے ہی پہنچ جائے۔

تاہم لنک ڈن پر ایک وائرل پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی، ایک کاروباری مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے انٹرویو کے لیے بہت جلد پہنچنے کی وجہ سے نوکری کے درخواست دہندہ کو مسترد کردیا۔

امریکا کے شہر اٹلانتا میں مقیم کلیننگ سروس کے مالک میتھیو پریوٹ نے لنک ڈن پر انکشاف کیا کہ آفس ایڈمنسٹریٹر کی جاب کے لیے ایک امیدوار وقت سے 25 منٹ پہلے پہنچ گیا جس کی وجہ سے اسے نوکری پر نہیں رکھا گیا۔

پریوٹ نے سوال کیا کہ ’آیا انٹرویو میں جلدی پہنچنا مناسب ہے یا نہیں؟‘

پریوٹ نے کہا کہ عام طور پر مشورہ دیا جاتا ہے کہ تھوڑا جلدی پہنچا جائے لیکن وقت سے پہلے آنا ناقص ٹائم مینجمنٹ کی کمی کا اشارہ دے سکتا ہے، جلد حاضر ہونا اچھی بات ہے بہت جلد آنا یہ تجویز کرسکتا ہے کہ اس کی ٹائم مینجمنٹ اچھی نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ انٹرویو کے آداب عام طور پر امیدواروں کو وقت سے پانچ سے پندرہ منٹ پہلے پہنچنے کی اجازت دیتے ہیں لیکن اس سے آگے کی کوئی بھی چیز غیر سنجیدہ ہوسکتی ہے۔

وائرل پوسٹ پر کچھ نے پریوٹ کے مؤقف کی حمایت کی تو کچھ نے امیدوار کا دفاع کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس شخص کو میرے پاس بھیجیں میں ملازمت پر رکھوں گا۔‘ کیا ہوا اگر وہ جلدی پہنچ گیا۔‘ تیسرے صارف کا کہنا ہے کہ ’اس نے وہ کچھ کیا جو اس نے کرنا تھا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اسے دیر نہ ہوجائے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں