اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ویڈیو: نوجوان کو گرم توے سے روٹی ہوا میں اچھالنا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر مزاح سے بھرپور ویڈیوز کی کوئی کمی نہیں۔ ایک تازہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں نوجوان گرم توے سے روٹی کو ہوا میں اچھالتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان گھر میں فرش پر بیٹھ کر سلنڈر کے چولہے پر روٹیاں پکا رہا ہے۔

اس دوران وہ گرم توے کا ہینڈل پکڑ کر روٹی کو پلٹنے کے لیے اسے ہوا میں اچھالتا ہے لیکن اس کی قسمت ساتھ نہیں دیتی۔ روٹی تو اچھالنے سے پلٹ جاتی ہے مگر توے کا ہینڈل ٹوٹ جانے کی وجہ سے وہ اس پر آ گرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VIDEO NATION (@videonation.teb)

ویڈیو کو کافی شیئر کیا جا رہا ہے اور لوگ اس پر تبصرہ بھی کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو سے یہ سبق ملتا ہے کھانا پکاتے وقت ایسی حرکتیں نہیں کرنے چاہییں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں