بھارت کی ریاست کرناٹک میں سفاک شوہر نے صرف اس لیے اپنی بیوی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا کیونکہ مقتولہ نے کھانا دینے سے انکار کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سفاک شوہر کی شناخت شیورام کے نام سے ہوئی جس نے بیوی کا سر قلم کر کے اس کے جسم سے کھال الگ کی۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ پیر کی شب پیش آیا، اطلاع ملنے پر جب ٹیم ملزم کے گھر پہنچی تو مقتولہ خون میں لت پت پڑی تھی، ملزم نے خاتون کے جسم سے کھال اتاری اور سر قلم کیا جو لاش کے قریب سے ملا۔
ملزم اپنی 35 سالہ بیوی پشپالتھا سے اکثر کسی نہ کسی بات پر جھگڑا کرتا تھا۔ پیر کی شپ دونوں کے درمیان اُس وقت ہاتھا ہائی شروع ہوئی جب پشپالتھا نے رات کا کھانا (ڈنر) دینے سے انکار کیا۔
اس پر مشتعل ملزم نے پشپالتھا کو چاقو گھونپ دیا اور پھر سر قلم کر کے لاش کی کھال اتاری۔ منگل کی صبح اس نے گھر کے مالک کو اپنے جرم سے آگاہ کیا جس نے پولیس کو اطلاع دی۔
قتل کی واردات کے وقت جوڑے کا 8 سالہ بیٹا کمرے میں سو رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کیا، جوڑے کی شادی 10 سال قبل ہوئی تھی اوت دونوں میں اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔