منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

جیل سے رہا ہوتے ہی جلاد صفت شخص نے بیوی اور 5 بیٹیوں کو ذبح کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مصر میں شہری نے جیل سے رہائی ملنے کے بعد بیوی اور 5 بیٹیوں کو ذبح کر دیا جن میں سے اہلیہ اور ایک بیٹی جاں بحق ہوگئے جب کہ چار کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ جلاد صفت شخص عبدالمولی ہے جس نے جیل سے ایک جرم میں رہائی پانے کے بعد گھر جا کر اپنے ہی خاندان پر چاقو لے کر پل پڑا۔ اس نے چاقو کے پے در پے وار کیے جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور ایک بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جب کہ دیگر چار شدید زخمی ہوگئیں۔

اس سفاکانہ واردات پر علاقے میں خوف پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق اسے اطلاع ملی تھی کہ مولی نامی مصری شہری نے جو حال میں جیل سے رہا ہوا ہے نے اپنی بیوی رانیا اور 9 سالہ بیٹی جنا کو چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا جب کہ دیگر چار بیٹوں کو بھی ذبح کرنے کی کوشش کی جن کی گردن پر زخم آئے اور وہ چاروں اسپتال میں موت وحیات کی کشمش میں مبتلا ہیں۔

زخمی ہونے والی دو بچیوں نے بتایا کہ ان کے والد نشہ کرتے اور اکثر والدہ سے جھگڑا کرتے تھے اور اس روز بھی چھری سے حملے کے بعد گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم واردات کے بعد اپنے ایک دوست کے پاس چھپا ہوا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ مدد پر اس کے دوست کو بھی حراست میں لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں