بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

باپ نے تین بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سفاک باپ نے تین بیٹیوں کا گلا کاٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے کوٹائم ضلع میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی تین بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے حملہ کرنے کے بعد اپنی جان بھی لے لی۔

مقتولین کی عمریں 7، 12 اور 13 سال بتائی گئی ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر بچوں کو میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

7 سالہ بچی کی حالت تشویش ناک ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے جبکہ دوسری دو لڑکیوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں