The news is by your side.

Advertisement

معمر شخص نے 36 گھنٹے جھولا جھول کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

لندن: برطانوی شہری رچرڈ اسکاٹ نے 36 گھنٹے جھولا جھول کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے کنروس سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ شہری رچرڈ اسکاٹ نے ہفتے کی صبح 6 بجکر 10 منٹ پر ایک میدان میں جھولا جھولنا شروع کیا اور اتوار کی شام کو اس کو ختم کیا۔

روٹری کلب آف کنروس اینڈ ڈسٹرکٹ جہاں اسکاٹ ایک رکن بھی ہے انہوں نے فیس بک پر ریکارڈ کی ویڈیو شیئر کردی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز حکام کے مطابق اس دوران رچرڈ کو ہر گھنٹے بعد 5 منٹ کا وقفہ لینے کی اجازت تھی تاہم انہوں نے یہ وقفے ہر گھنٹے بعد نہیں بلکہ صبح 3 بجے مختصر نیند کرنے کیلئے استعمال کیے۔

رپورٹس کے مطابق اسکاٹ نے امریکی شہری کوئن لیوی کا 34 گھنٹے جھولا جھولنے کا ریکارڈ توڑا جو انہوں نے اکتوبر 2020 میں بنایا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد رچرڈ اسکاٹ کا کہنا تھا کہ ’میری ٹانگوں کے اوپری حصے میں ہلکی سی تکلیف ہے لیکن اس کے علاوہ میں بالکل ٹھیک ہوں یہ ایک اچھا تجربہ رہا اور میں کافی خوش ہوں۔‘

Comments

یہ بھی پڑھیں