جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

مومو کے ساتھ اضافی چٹنی مانگنا گاہک کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں گاہک کو مومو کے ساتھ اضافی چٹنی مانگنا مہنگا پڑ گیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے علاقے شاہدرہ میں سندیپ نامی شہری مومو کھانے گیا جہاں معمولی سی بات پر اس کا دکاندار سے جھگڑا ہوگیا۔

سندیپ نے مومو آرڈر کیے جس کے ساتھ اسے کم مقدار میں چٹنی فراہم کی گئی۔ اس نے اضافی چٹنی کا مطالبہ کیا تو دکاندار نے انکار کر دیا جس کے بعد دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔

دکاندار نے چاقو کے وار سے سندیپ کا چہرہ زخمی کر دیا اور دکان چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے زخمی گاہک کو اسپتال منتقل کیا۔

سندیپ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس نے دکاندار کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں