تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

طالب علم نے خاتون ٹیچر کو 101 بار چھرا گونپ کر قتل کر دیا

یورپی ملک بیلجئیم میں ایک شخص نے اپنی سابق خاتون ٹیچر کو محض کلاس میں ڈانٹنے پر 101 بار چھرا گونپ کر موت کی نیند سلا دیا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 37 سالہ گنٹر نامی شخص نے اپنی سابق خاتون ٹیچر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم نے کہا کہ ٹیچر نے 30 سال قبل اسے کلاس میں سب کے سامنے ذلیل کیا تھا جس کا اس نے بدلہ لیا ہے۔

خیال رہے کہ طالب علم نے 2020 میں خاتون کو قتل کیا تھا۔

گنٹر نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ 1990 میں ٹیچر ماریا نے کلاس میں میرے بارے میں جو تبصرہ کیا تھا وہ میں اب تک نہیں بھول سکا، اس وقت میری عمر سات سال تھی۔

اس نے 59 سال ماریا کو 2020 میں ان کے گھر پر قتل کیا تھا۔ پولیس نے قتل کی بڑے پیمانے پر تفتیش کی تھی جس کے لیے ڈی این اے کے کئی نمونے بھی لیے گئے تھے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹیچر ماریا کو قاتل کی جانب سے 101 بار چھرا گونپا گیا، جائے واردات سے کوئی چیز چوری نہیں ہوئی تھی، یہاں تک کہ مقتولہ کے بٹوے میں بھاری رقم بھی موجود تھی۔

قتل کے 17 ماہ بعد گنٹر نے اپنے قریبی دوست سے خاتون ٹیچر کو قتل کرنے کا بتایا تھا۔ دوست نے اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی تھی جس کے بعد قاتل کو گزشتہ اتوار کو گرفتار کرلیا گیا اور اب قتل پر کیس چل رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -