نئی دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آئے اندوہناک واقعے نے دل دہلادئیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے علاقے آریالور میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کرکٹ مداح نے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو بُرا بھلا کہنے پر اپنے ہی دوست کو قتل کر ڈالا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے علاقے آریالور میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کرکٹ مداح نے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو بُرا بھلا کہنے پر اپنے ہی دوست کو قتل کر ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں دوست شراب نوشی کے لئے جارہے تھے کہ ان کے درمیان کرکٹ کو لیکر بحث چھڑگئی،متوفی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کے بارے میں غلیظ الفاظ استعمال کئے تو پرستار ملزم کا صبر جواب دے گیا ور اس نے چاقو کے وار سے دوست کی زندگی کو ختم کرڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی ٹیم آئندہ سال ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آرہی ہے؟ بڑی خبر
واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے بارے میں ایک لفظ بھی برا نہیں سن سکتا تھا اسی لئے یہ قدم اٹھایا۔
افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے مبینہ ملزم کو حراست میں لیکر دیگر پہلوؤں سے بھی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔