بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

انوکھی واردات، ڈکیت کیا کررہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں ڈکیتی کی انوکھی واردات پیش آئی جہاں چور نے ہوشیاری سے پہلے خریداری کے لیے آئے شہری کی جیب سے پستول چرائی اور پھر اسے لوٹ کر فرار ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واردات امریکی ریاست میشیگن کے شہر ڈیٹروائٹ میں پیش آئی جہاں دو ملزمان گیس اسٹیشن کی ایک شام میں گھسے، ایک نے کیشئر سے بات کرنے والے شہری کی جیب سے پستول چرائی اور بعد میں اپنی گن تان لی جس کے باعث متاثرہ شخص کو اپنے پیسے اور قیمتی اشیا سے محروم ہونا پڑا۔

Fox News

رپورٹ کے مطابق واردات شاپ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی جس کی مدد سے پولیس نے مرکزی ملزم(مارکوس) کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کالی اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں آئے تھے۔

چوری کا یہ واقعہ 12 فروری کو پیش آیا، پولیس نے مرکزی ملزم مارکوس کو گرفتار کرلیا جو اس سے قبل 27 جنوری کو بھی ایک گیس اسٹیشن پر شہری کو گولی مار کر فرار ہوا تھا۔

متاثرہ شخص نے کہا تھا کہ جائے وقوع پر 3 ملزمان آئے تھے جن میں مارکوس بھی شامل تھا۔ متعلقہ ادارے نے ملزم کے خلاف چوری ڈکیتی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے قانون کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں