ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سفاک شخص بیوی اور بچوں کو قتل کرکے لاشوں کے پاس سو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سفاک شخص نے بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے پاس ہی تین راتیں گزار دیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست لکھنؤ میں رام لگان نے 30 سالہ بیوی جیوتی کو بچوں کے سامنے قتل کیا اور پھر دو بچوں چھ سالہ پائل اور تین سالہ آنند کو بھی مار ڈالا تاکہ وہ پولیس کو بیان نہ دے سکیں۔

یہ واقعہ لکھنؤ کے بجنور علاقے کے سروان نگر میں پیش آیا، ملزم کو شک تھا کہ بیوی کے غیرازدواجی تعلقات ہیں۔

- Advertisement -

"رام لگان کی شادی کو سات سال ہوچکے تھے۔ اسے شک تھا کہ اس کی بیوی کے ناجائز تعلقات ہیں اور جب وہ فون پر بات کرتی تھی تو اس کی جاسوسی کرتا تھا اس سے اکثر ان کے درمیان جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق 28 مارچ کی رات بھی میاں بیوی میں جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے بچوں کو بھی مار ڈالا۔

ملزم نے تہرے قتل کے بعد رات اسی کمرے میں گزاری، اس حقیقت سے بے نیاز کہ اس کی بیوی اور بچے اس کے پاس ہی مردہ پڑے تھے۔ وہ اگلی صبح روانہ ہوا اور رات کو واپس آیا۔

یہ سلسلہ تین دن تک جاری رہا یہاں تک کہ اس کے مالک مکان نے دیکھا کہ اس کے گھر سے بدبو آتی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دروازہ بند نہیں تھا، اور جب وہ گھر میں داخل ہوا تو اس نے تین لاشیں بوری میں بھری ہوئی دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں