جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

جہاز کے لینڈنگ سسٹم میں سفر کرنے والا شخص معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوئٹے مالا کے کے شہری نے امریکا پہنچنے کےلیے اڑھائی گھنٹے کا سفر جہاز کے لینڈنگ سسٹم میں بیٹھ کر طے کیا اور حیران کن طور پر زندہ رہا۔

بہتر مستقبل کی تلاش میں لوگ اپنی جان داؤ پر لگا دیتے ہیں اور غیر قانونی طور پر یورپی ممالک اور امریکا میں داخل ہونے کےلیے گہرے سمندر کو چھوٹی کشتیوں میں بیٹھ کر عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اکثر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹتے ہیں۔

لیکن گوئٹے مالا کے شہری نے امریکا پہنچنے کےلیے انتہائی خطرناک راستہ اختیار کیا جہاں موت یقینی تھی کیوں کہ وہ میامی پہنچنے کےلیے چھپ کر طیارے کے لینڈنگ گیئر سسٹم میں بیٹھ گیا۔

منفی 45 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں اس طرح لینڈنگ سسٹم میں بیٹھ کر اڑھائی گھنٹے کا سفر طے کرنا انتہائی خطرناک تھا لیکن معجزانہ طور پر گوئٹے مالا کا شہری خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔

معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے شخص کو ویڈیو مناظر میں سردی سے کانپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جسے امیگریشن حکام نے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں