جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وہیل مچھلی نے مچھیرے کو نگل لیا، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ایک مچھیرے کو وہیل مچھلی نے نگل لیا لیکن خوش قسمت مچھیرا زندہ سلامت وہیل کے اندر سے باہر نکل آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست میساچیوسٹس میں یہ واقعہ 56 سالہ مائیکل پیکرڈ کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ سمندر میں غوطہ لگا رہے تھے۔

جیسے ہی انہوں نے چھلانگ لگائی وہ سمندر میں جانے کے بجائے ایک ہمپ بیک وہیل کے منہ میں چلے گئے جو اس وقت وہاں موجود تھی۔

- Advertisement -

مائیکل پیکرڈ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ لوبسٹرز پکڑنے کے لیے سمندر میں اترے لیکن اچانک انہیں محسوس ہوا کہ وہ نیچے ہی نیچے جاتے جا رہے ہیں اور ان کے گرد مکمل اندھیرا ہے۔

مائیکل نے بتایا کہ ایک لمحے میں ہی انہیں یہ علم ہو گیا کہ وہ وہیل مچھلی کے اندر ہیں، انہیں اپنے جسم پر شدید دباؤ محسوس ہوا۔ بے ہوش ہونے سے پہلے ان کے دماغ میں یہی تھا کہ وہ اب زندہ نہیں بچ پائیں گے۔

مائیکل وہیل مچھلی کے پیٹ سے خود نکلے یا مچھلی نے انہیں واپس اگل دیا، اس بارے میں انہوں نے نہیں بتایا تاہم انہیں 3 ہفتے اسپتال میں گزارنا پڑے۔ ان کے جسم کے پٹھوں کو شدید نقصان پہنچا۔

مائیکل کے ساتھ یہ پہلا موقع نہیں جب انہوں نے موت کو قریب سے دیکھا، اس سے چند سال قبل ان کا طیارہ جنگل میں کریش کر گیا تھا۔ وہ سر اور سینے پر شدید چوٹ کے باوجود تین دن تک جنگل میں زندہ رہے جس کے بعد انہیں تلاش کر لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں