بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

150 ورلڈ ریکارڈ بنانے والے شخص نے اسپنچ کے ذریعے ایک اور ریکارڈ بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی شہری نے برتن صاف کرنے کےلیے استعمال ہونے والے اسپنچ کو چہرے سے روک کر انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست آئیاڈہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے عالمی ریکارڈ بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، اگر جستجو ہو تو ایک کیا سینکڑوں عالمی ریکارڈ قائم کیے جاسکتے ہیں۔

رش نے اپنے پڑوسی کی مدد سے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جس نے پانی میں بھیگے ہوئے 106 اسپنچ 1 منٹ میں رش کی جانب پھینکے اور رش نے 96 اسپنچ کو اپنے چہرے سے روکنے میں کامیاب ہوئے۔

رش نے 96 اسپنچ کو اپنے چہرے سے روک کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑا ہے، اس سے قبل انہوں نے 76 اسپنچ کو اپنے چہرے سے روکنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ رش اس سے قبل 150 عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں،امریکی شہری نے 30 سال کی عمر میں عالمی ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد 35 سال کی عمر تک انہوں نے 150 عالمی ریکارڈ قائم کرلیے۔

ڈیوڈ رش کا کہنا ہے کہ یہ ایک چیلنجنگ صورتحال تھی کیونکہ پانی میں بھیگا ہوا اسپنچ چہرے پر لگنے کی وجہ سے آنکھیں بند ہوجاتی تھیں اور فوراً آنکھ کو کھول کر دوبارہ پوزیشن لینا ایک مشکل کام ہے وہ بھی جب ایک منٹ میں کا وقت ہو۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ رش عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے حوالے اپنی کتاب بھی شائع کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں