انٹرنیٹ صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے جوتے پہن کر دس گھنٹے کام کیا جس کے بعد اُ س کے پاؤں خراب ہوگئے۔
صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈ اٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کیچڑ والی جگہ پر گھانس کاٹنے کا کام کررہا تھا، دس گھنٹے بعد جب اُس نے جوتے اتارے تو پیر خندقی ہوگئے۔
خندقی کا مطلب بہت زیادہ نمی یا سردی میں انسان کے پیر ملائم یا نرم ہوجانا ہے جس کی وجہ سے جلد کا حلیہ بگڑ جاتا ہے اور پھر خشک ہونے کے بعد ٹھیک ہوجاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر تصویر شیئر کرنے والے شخص نے بتایا کہ اُس کو زیادہ دیر کام کرنا تھا تو اُس نے چمڑے کے جوتے استعمال کیے تاکہ کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اگر آپ گیلے موزوں یا جوتوں کو زیادہ دیر پہنے رہیں گے تب بھی آپ کے پیروں کی جلد ایسی ہی ہوجائے گی جس کے بعد اُسے خشک ہونے کے لیے بھی وقت درکار ہوگا۔
اسی طرح اگر پانی میں بھی زیادہ دیر کام کریں گے تب بھی ہاتھوں کا یہی حال ہوجاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور انہوں نے مذکورہ شخص کو سمجھایا کہ اس میں گھبرانے کی بات نہیں ہے۔
صارفین نے سمجھایا کہ کچھ دیر ہوا میں رہنے کے بعد پیر اپنی اصلی حالت میں واپس آجائے گا، چونکہ پانی یا نمی کی وجہ سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے تب ہی کھال ایسی ہوجاتی ہے۔