تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یہ شہد کی مکھیاں نوجوان کے ہاتھ پر کیوں چمٹی ہیں؟ جانئے حیران کن وجہ

سینٹو ڈومنگو: لاطینی امریکہ کے ملک ڈومینیکن میں ایک نوجوان نے شہد کی مکھیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا انوکھا طریقہ استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان شہد کی مکھیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے کسی باکس کا سہارا لینے کے بجائے اپنے بازوؤں پر ہزاروں مکھیوں کو بٹھائے لے جارہا ہے، یہ مکھیاں تعداد میں اتنی ہیں کہ نوجوان کا پورا بازو ڈھانپ دیا ہے

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان شہد کی مکھیوں سے ڈھکے بازوؤں کے ساتھ بڑے اطمینان کے ساتھ ایک گلی سے گزررہا ہے۔

اس باہمت نوجوان سے جب پوچھا گیا کہ یہ مکھیاں آپ کو کیوں نہیں کاٹ رہی؟ جس پر اس نے کہا کہ ان مکھیوں کو معلوم ہے کہ ان کی ملکہ میری مٹھی میں ہے، نوجوان کا کہنا تھا کہ یہ مکھیاں بھی وہیں ہیں جہاں ان کی ملکہ ہے۔

نوجوان کے اس تجربے پر سوشل میڈیا پر تبصروں کا ایک سیلاب آگیا ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

شہد کی مکھی کی ملکہ سے دلچسپ عنصر یہ ہے کہ جب تک "ملکہ مکھی” خود کو خطرے میں محسوس نہیں کرتی اس وقت تک وہ اپنی ماتحت مکھیوں کو کسی پر "حملہ” کرنے کا نہیں کہتی، خطرے کی صورت میں ملکہ مکھی مخصوص کمیکل اپنے جسم سے خارج کرتی ہے جس کی بو محسوس کر کے ماتحت مکھیاں اسے بچانے کے جتن کرتی ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -