The news is by your side.

Advertisement

لڑکی کی مدد کرنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

بہت سے لوگ کسی کو مشکل میں دیکھتے ہیں تو ان کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں اور مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کرکے ان کو دلی خوشی محسوس ہوتی ہے لیکن کبھی کبھار کسی کی مدد کرنے کے دوران ایسا واقعہ پیش آتا ہے کہ لوگ قہقہہ لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو دیکھ کر بے ساختہ ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

مذکورہ ویڈیو ایک آفس کی ہے جو قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو شروع ہوتے ہی آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک شخص کرسی پر بیٹھا دفتری امور انجام دے رہا ہے اس نے دیکھا کہ ایک لڑکی دروازے سے باہر نکلنے کی کوشش کررہی ہے لیکن اس کے ہاتھ چیزوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

وہ لڑکی کی مدد کے لیے اٹھتا ہے اور اس کے لیے دروازے کو کھول دیتا ہے تاکہ وہ باہر جاسکے۔

اس شخص نے لڑکی کی مدد کی اور وہ باہر نکل گئی لیکن وہ یہ دھیان دینا بھول گیا کہ جب وہ اٹھا تھا تو کرسی پیچھے کی جانب چلی گئی تھی۔

جب وہ یہ دیکھے بغیر پیچھے بیٹھنے لگا تو دھڑام سے نیچے گر گیا اور کچھ سیکنڈ کے لیے وہیں لیٹ گیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس کے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں اور کچھ صارفین ہنسنے والی ایموجیز بنا رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں