بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

چور نے آرٹ گیلری سے قیمتی مجسمہ کیسے چرایا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں چور آرٹ گیلری سے ہزاروں ڈالر مالیت کا قیمتی مجسمہ باآسانی چرا کر فرار ہوگیا جس کی ویڈیو وائرل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس ایک ایسے چور کی تلاش میں ہے جس نے آرٹ گیلری میں ڈکیتی کے دوران 17000 پاؤنڈ کا مجسمہ اپنی شارٹس کے اندر چھپا کر لے گیا۔

فلوریڈا میں ڈنکن میک کلیلن گیلری میں ہونے والی چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جسے پولیس اس امید پر بھیلا رہی ہے کہ کوئی شہری اسے شناخت کر کے انہیں اطلاع دے۔

- Advertisement -

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ چور اور اس کا ایک ساتھی 11 نومبر 2024 کو آرٹ گیلری میں داخل ہوئے تھے، ساتھی نے عملے کے ایک رکن کی توجہ ہٹائی جبکہ دورے نے مجسمہ چرایا۔

چرائے گئے مجسمے کی مالیت 17000 پاؤنڈ (21000 امریکی ڈالر) ہے۔

پولیس نے چور کے ساتھ 45 سالہ ولی ولسن کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا جس پر چوری کی بڑی واردات کا الزام عائد کیا گیا تاہم مجسمے لے کر فرار ہونے والا ملزم اب تک ہاتھ نہیں آ سکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں