جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

مشکل میں پھنسی ہرن کو کیسے بچایا گیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کئی لوگ جانوروں کو مشکل دیکھ کر انہیں بچانے کے لیے اپنی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں جس کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

جانوروں کو بچانے والے افراد کے اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے اور ان کے رویے کی تعریف کی جاتی ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو امریکی ریاست ٹیکساس سے سامنے آئی ہے جس میں ایک ہرن کو مشکل میں دیکھ کر ایک شخص نے اس کی جان بچائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو گھروں کے درمیان بنے لکڑی کی باڑ کے بیچ ایک ہرن پھنسی ہوئی ہے اور وہ ادھر سے نکل نہیں پارہی۔

ہرن کو بچانے والے مارکو رینگل نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ایک پڑوسی سے انہیں بتایا کہ لکڑی کی باڑ کے اوپر ہرنسی پھنسی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں ہرن کو اس طرح پھنسا دیکھا تو اسے بچانے کے لیے ایک کرسی کا سہارا لیا اور کرسی کی مدد سے اسے اوپر کیا اور وہ وہاں سے نکل گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن نے مشکل سے نکلنے کے بعد دوسری جانب دوڑ لگادی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں