اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ویڈیو: مگرمچھ کو پکڑنے کی حماقت کا دل دہلا دینے والا انجام

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک ادھیڑ عمر شخص غلط طریقے سے مگرمچھ پکڑنے کی غلطی کرتے ہیں اور بھیانک موت مرنے سے بال بال بچ جاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے ایک شرٹ کی مدد سے مگرمچھ کو پکڑنے کی کوشش کی اور اپنا دایاں ہاتھ کھوتے کھوتے بچا۔

ایک بڑے مگرمچھ کو قابو کرنا تو دور کی بات، اس کے قریب آنا بھی عام لوگوں کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، مگرمچھ پکڑنے والے پیشہ ور اور تجربہ کار افراد کو بھی اس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیوں کہ رینگنے والے یہ جانور نہایت تیز اور زبردست ہوتے ہیں۔

مگرمچھ سیکنڈوں میں کسی کو زخمی کر سکتے ہیں یا جان سے بھی مار سکتے ہیں۔

یہ ویڈیو بھی ایسے ہی لوگوں کے لیے ایک سبق ہے جو اندھا دھند آ کر ایک مگرمچھ کو پکڑنے کی حماقت کر بیٹھتے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق اس شخص نے جب مگرمچھ کو اس کے جبڑوں سے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ سرعت سے پلٹا اور اسے پیچھے گرا دیا، اور اس کے ایک بازو پر جھپٹا مارا۔

ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے وہ مگرمچھ کے لیے بہت آسان شکار ہے، کیوں کہ وہ اس کے قریب ہی گر گیا تھا، لیکن حیرت انگیز طور پر مگرمچھ نے اس پر دوبارہ حملہ نہیں کیا، ورنہ نتیجہ جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں