اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

انڈے کے اوپر سے کالی مرچ ہٹائی گئی تو کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انڈہ کھانے کے شوقین شخص نے انڈے پر سے کالی مرچ ہٹائی تو حیران رہ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اکثر و بیشتر لوگ ناشتے میں انڈہ استعمال کرتے ہیں کوئی ڈبل روٹی کے ساتھ تو کوئی پراٹھے کے ساتھ شوق سے کھاتا ہے لیکن انڈے کے اوپر کالی مرچ کسی کسی کو ہی پسند آتی ہے، ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی افریقا میں پیش آیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کے شہر سگوجنا میں ایک شہری کو انڈے کے اوپر کالی مرچ پسند نہیں آئی اور اس کو ہٹانے کے لیے عجیب و غریب طریقہ اختیار کیا تو اسے لینے کے دینے پڑ گئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈے کے اوپر سے کالی مرچ ہٹانے کے لیے وکیوم کلینر کا استعمال کیا جارہا ہے، کالی مرچ پلیٹ کے سائیڈ میں موجود تھی وہ تو وکیوم کلینر کے اندر چلی گئی لیکن جب وہ زردی کے اوپر سے مرچ ہٹانے لگا تو پورا انڈہ ہی وکیوم کلینر کے اندر چلا گیا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور قہقہوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہوگیا اور صارفین نے مختلف آراء کا بھی اظہار کیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’اس بیوقوف شخص کو اس کے اوپر سے کالی مرچ ہٹانے کے لیے وکیوم کلینر ہی ملا تھا۔‘
ایک اور صارف نے کہا کہ ’یہ چمچے کا استعمال بھی کرسکتا تھا۔‘

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تین ہزار سے زائد تبصرے کیے گئے ہیں اور چالیس ہزار 54 لوگوں نے اسے پسند کیا اور ایک لاکھ سے زائد صارفین نے ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں