اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

کیا 86 سال پہلے بھی آئی فون تھا؟ حیرت انگیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ماضی میں اٹلی کے آرٹسٹ کی بنائی ہوئی ایک تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا، تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک شخص کو ٰآئی فون استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا گیا ہے۔

سال 1937 میں بنائی جانے والی اس نایاب پینٹنگ میں ایک شخص کو ایک ’آئی فون‘ پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ پینٹنگ کو دیکھ کر لوگ سوچ میں پڑگئے ہیں کہ کیا ایسا ممکن ہے؟ اس فن پارے میں بظاہر ایک امریکی کو "آئی فون” استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جیسے وہ کہہ رہا ہو کہ معذرت، مجھے یہ فون کال سننی ہے”

- Advertisement -

مسٹر پائنچن اینڈ دی سیٹلنگ آف اسپرنگ فیلڈ نامی پینٹنگ اطالوی آرٹسٹ امبرٹو رومانو نے 86 سال پہلے 1937 میں بنائی تھی۔ اس تصویر میں شہر کی ترقی کے درمیان ایک نو آبادیاتی اور اسپرنگ فیلڈ، میساچوسٹس کے بانی ولیم پینچن کو دکھایا گیا ہے، پینچن ایک مشہور ناول نگار تھامس پینچن کے آباؤ اجداد میں سے تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی تصویر پر لوگ دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں کچھ صارفین نے مذاق میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ تصویر میں یہ شخص کس قسم کا آئی فون استعمال کر رہا ہے۔

کچھ صارفین کا خیال ہے کہ اس 86 سال پرانی پینٹنگ میں فون استعمال کرنے والا شخص دکھایا گیا ہے لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟ اور کیا اس شخص کے ہاتھ میں واقعی آئی فون ہی ہے یا کچھ اور؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں